پاکستان

کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ نوجوان سید منتظر مہدی شہید

shiitenews shaheedکراچی کے علاقے آئی آ ئی چندر ریگر روڈ پر سٹی اسٹیشن کے سامنے کالعدم دہشت گردگروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے درندہ صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ہفتے کی صبح شیعہ نوجوان سید منتظر مہدی رضوی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ سید منتظر مہدی کوہفتہ کی صبح آٹھ بج کر چالیس منٹ پر ٹاور کے علاقے میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے سید منتظر مہدی رضوی کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے آفس کے لئے آئے تھے ،واضح رہے کہ شہید منتظر مہدی رضوی بینک الحبیب کے اسسٹنٹ جنرل مینجر تھے ،شہید کے سراور سینے میں چار گولیاں لگی ہیں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے ،شہید کے جسد خاکی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button