پاکستان

15شعبان ،ولادت امام مہدی (عج فرجہ)،ملک بھر میں یوم مستضعفین جہاں منایا گیا

shiitenews_ya_qaim_aly_muhameedدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پندرہ شعبان بمناسبت ولادت با سعادت حضرت حجت خدا ،فرزند رسول اکرم (ص)،علی (ع)و زہرا(س)امام مہدی عج فرجہ کے موقع پر ”یوم مستضعفین جہاں”منایا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں بشمول پاراچنار کرم ایجنسی،پشاور،اسلام آباد،راوالپنڈی،چکوال،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،جہلم،ملتان،جھنگ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،رحیم یار خان،صادق آباد،خان پور،سکھر،شکار پور،لاڑکانہ،جیکب آباد،سبی،کوئٹہ،خیر پور،نواب شاہ،میر پور خاص،حیدر آباداور کرچی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں پندرہ شعبان بمناسبت ولادت با سعادت حضرت حجت خدا ،فرزند رسول اکرم (ص)،علی (ع)و زہرا(س)امام مہدی عج فرجہ کے موقع پر ”یوم مستضعفین جہاں”منایا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کو اس موقع پر چراغاں کر کے سجایا گیا تھا جبکہ پورا ملک روشن اور جگ مگا رہا تھا،رپورٹ کے مطابق شیعہ ملی تنظیموں مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،شیعہ علماء کونسل،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان،اصغریہ اسٹوڈنٹس اور اصغریہ آرگنائزیشن سمیت ماتمی انجمنوں اور ماتمی انجمنوںکی تنظیم مرکزی تنظیم عزاء کے زیر اہتمام دعائے کمیل،دعائے ندبہ،دعائے توسل، اور اعمال شب برات کے خصوصی اور روح پرور اجتماع منعقد ہوئے۔
کراچی میں مرکزی پروگرام نیٹی جیٹی پل پر منعقد ہو ا جس کا اہتمام امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے کیا تھا جبکہ پروگرام میں ہزاروں عاشقان ولایت نے شرکت کی اس موقع پر دعائے کمیل کی تلاوت قاری حنیف صاحب نے کی جبکہ اجتماع سے خطاب مولانا احمد اقبال صاحب نے کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button