پاکستان

ملتان:شبِ دعا میں بم حملے،6شیعہ ذخمی

shiitenews_multanملتان میں شب پندرہ شعبان ولادت با سعادت حضرت اما م مہدی عج فرجہ شریف کی مناسبت سے منعقدی شبِ بیداری کے اجتماع میں دو کریکر بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں 6شیعہ ذخمی ہو گئے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو شبَ برائت کی مناسبت سے منعقدہ دعائے کمیل کے اجتماع میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی درندوںنے حملہ کر دیا اور دو بم کریکر پھینکے جس سے 6شیعہ ذخمی ہو گئے ۔
شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے ملتان کے ایس ایس پی ملک یوسف نے بتایا کہ شبِ برات کی مناسبت سے ملتان میں اہل تشیع کی جانب سے مرکزی دعائے کمیل کا اجتماع پیرا غیب روڈ پر منعقد ہوا جس کے بعد جلوس کی شکل میں پل پھٹیاں سے گذر رہا تھا کہ اچانک دو کریکر حملے ہوئے جس کے نتیجہ میں دعائے کمیل کے اجتماع میں شریک 6شیعہ شدید ذخمی ہو گئے تاہم ذخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور حساس اداروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروںنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئے ہے۔
دوسری جانب کچھ ذرائع کا کہناہے کہ دو بم حملے اس وقت ہوئے جب نہر کے قری کھڑے اجتماع کے لوگ مچھلیوں کے لئے خوراک پھینک رہے تھے ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ بم دھماکے بہت زور دار تھے جس سے اطراف کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشیے بھی ٹوٹ گئے اور علاقے میں شدید خو ف وحراس پھیل گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button