پاکستان

لاہور:کالعدم لشکر جھنگوی کا سربراہ جیل سے رہا

shiite_news_Pakistan_banned_outfitلاہور میں کوٹ لکھپت جیل سے آج کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی سربراہ ملک اسحاق کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو آج کوٹ لکھپت جیل لاہور سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ملعون سربراہ احمد لدھیانوی اور ان کے متعدد ساتھی ملک اسحاق کو لینے جیل پہنچے ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ماضی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما احمد لدھیانوی نے کالعدم لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق سے اپنے تعلق نہ ہونے کے بیانات جاری کئے ہیں تاہم آج ملک اسحاق کی رہائی کے موقع پر کالعدم دہشت گرد سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گرد بڑی تعداد میں جیل کے باہر جمع ہوئے اور بھاری اسلحہ سے لیس ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ملک اسحاق ملعون کو اپنے حصار میں لے لیا اور با حفاظت روانہ ہو گئے۔
ملک اسحاق جو کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کا ناصبی وہابی درندہ ہے ،پر چوالیس مقدمات درج ہیں اور انیس سو ستانوے سے جیل میں تھا ،ناصبی یذیدی دہشت گرد ملک اسحاق نے پاکستان میں درجنوں شیعیان پاکستان،اہل سنت اور بریلوی عمائدین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے جس کے متعدد مقدمات درج ہیں تاہم عدالت نے ناصبی دہشت گرد پر درج چوالیس مقدمات میں سے چونتیس کی پیروی کی ہے اور اس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے جیل سے رہا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد اسحاق پر شیعہ ،بریلوی مسلمانوں کے قتل عام کے سمیت سن دو ہزار نو میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا بھی الزام ہے ،جبکہ ناصبی دہشت گرد نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی کہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست مسترد ہو گئی ہے تاہم اسے ضمانت دی جائے جس کے بعد گیارہ جولائی کو سپریم کورٹ کے بنچ نے ناصبی وہابی دہشت گرد کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔
سپریم کورٹ لاہور بنچ کی عدالت کے جج جسٹس ایم اے س؂شاہد صدیقی نے ناصبی وہابی دہشت گرد کے مقدمہ کی سماعت کی ہے اور پانچ لاکھ روپے مالیت کے دو بانڈ جمع کروا نے کے بعد ناصبی وہابی درندے کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button