پاکستان

کراچی:جیو ٹی وی کی فلم ”بول” کے خلاف شیعہ علماء کونسل کا احتجاجی دھرنا

shiitenews_geo_logoشیعہ علماء کونسل کی اپیل کر جمعرات کے روز جیوٹی وی اور جنگ اخبار کے دفتر کے باہر جیوٹی وی کی فلم ”بول” کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام آج جیوتی ویا ور جنگ اخبار کے دفتر کے باہر جیو ٹی وی کی فلم ”بول” کے خلافبڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جبکہ جنگ اخبار کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔واضح رہے کہ جیوٹی وی کی فلم ”بول” میں ایسے مناظر پیش کئے گئے ہیں جس سے ملت جعفریہ کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے پوری ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں آج شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر جیوٹی وی کی فلم ”بول”کے خلاف جیوٹی وی کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا دیا گیا،احتجاجی دھرنا ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا ۔
مقررین نے شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیو ٹی وی کی جانب سے ایسی فلم کا نشر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ جیو ٹی وی امریکی و صہیونی آلہ کار ہے ،ان کاکہنا تھا کہ فلم کے اند ر ایسے مناظر بنانا کہ جس سے ملت جعفریہ کے ملی تشخص کو ٹھیس پہنچائی جائے اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی توہین کی جائے ہر گز ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر اس فلم کو نشر کیا گیا تو تمام تر حالات کی ذمہ داری جیو ٹی وی کی انتظامیہ پر ہو گی ،اس موقع پر مقررین نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ صہیونی آلہ کار جیو ٹی وی کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور اسے بند کر دیا جائے کہ جس پر مذاہب کی توہین پر مبنی پروگرامات کی ترویج کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی جیو ٹی وی کی انتظامیہ کو اس شر انگیز ی اور شیطانی کام سے روکنے کے لئے متنبہ کیا تھا تاہم آج شیعہ علماء کونسل کی اپیل پر جیوٹی وی کے دفتر کے باہر زبر دست احتجاج کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما ؤں مولانا ظفر عباس تقوی،مولانا جعفر سبحانی،مولانا شبیر میثمی،مولانا شہریار رضا اور مولانا حسن رضا نے کراچی میں جاری مسلسل شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کی بھی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button