پاکستان

قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 23 ویں برسی کے حوالےمجلس وحدت مسلمین پاکستان اجلاس

mwm_2مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی استقلال پاکستان کنونشن کمیٹی کا اجلاس چئیرمین کنونشن علامہ محمد امین شہیدی کی زیر صدارت مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا ،جس میں کمیٹی کے جملہ اراکین نے شرکت کی ، اجلاس میںقائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 23  ویں برسی کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے استقلال پاکستان کنونشن و حمایت مظلومین ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس تاریخی اجتماع کو یادگار بنانے کے لیے مختلف تجاویز و آراء کی روشنی میں سفارشات مرتب کی گئیں ، اجلاس میں بتایا گیا کہ فرزندان اسلام کا یہ عظیم اجتماع 24 جولائی کو منعقد ہو گا جس میں ملک کے طول و عرض سے آنے والے لاکھوں فرزندان ملت جعفریہ اپنے شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کریں کے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی  کی شخصیت و کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی شہید عظیم مذہبی شخصیت ہونے کے ساتھ ایک انتہائی مدبر اور قومی و بین الاقوامی افق پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے والے ایک ممتازراہنما اور ،ملت اسلامیہ کا سرمایہ تھے، انہوں نے ہمیشہ ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اتحاد بین المسلمین اورجذبہ حب الوطنی کے فر وغ کے لیے کام کیا ، انہوں نے کہا کہ ظالم سے نفرت اور مظلوموں کی حمائت ان کا نصب العین تھا ، شہید قائد کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے افکار و نظریات کو زندہ رکھا جائے ، انشاء اللہ ایم ڈبلیو ایم کی زیر نگرانی منعقد ہونے والا استقلال پاکستان کنونشن قائد شہید کے افکارو نظریات کا آئینہ دار ثابت ہو گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button