پاکستان

کراچی:دو شیعہ نوجوان پولیس کی حراست سے رہا ہو گئے

shiitenews_Karachi_Two_shia_men_released_from_Agencies_illegal_detentionتین ہفتوں کی غیر قانونی حراست میں رہنے والے دو شیعہ نوجوان سی آئی ڈی پولیس کی حراست سے رہا ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دو بے گناہ شیعہ نوجوانوں محمد علی عرف گل محمد اور علی حسن کی بائیس روزہ غیر قانونی حراست کے بعد رہائی عمل میں آ گئی ہے،رہائی کا عمل اتوار کے روز ہوا جس کے بعد دونوں شیعہ نوجوان اپنے گھروں کو واپس آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں شیعہ نوجوانوں کو سندھ پولیس کے کرائم انوسٹی گیشن زون یونٹ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے مورخہ اٹھائیس مئی کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا تھا جس کے بعد ان کو بائیس دن تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیاتاہم دونوں شیعہ نوجوانوںپر کسی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے جس کے بعد دونوں بے گناہ شیعہ نوجوان رہا ہو گئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ء ہونے والے شیعہ نوجوانوں کے گھر والوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے بیٹوں کے گرفتار کرتے وقت لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی زیورات اور اشیاء بھی اٹھا لی تھیں تاہم انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکومت کی جانب سے سی آئی ڈی پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
دونوں شیعہ نوجوانوں کے خاندان کے قریبی افراد نے ذرائع کو بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شیعہ نوجوانوں پر بائیس دن تک مسلسل تھرڈ ڈگری ٹارچر کیا ہے جس کی وجہ سے دونوں شیعہ نوجوانوں کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button