پاکستان

پاراچنار، طالبان کا طوری مالی خیل قبیلہ کے کسانوں پر حملہ، تین شیعہ افراد شہید

SHIITENEWS_TALBANکرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے جنوب میں واقع طالبان کے گڑھ گاؤں بوشہرہ اور مالی خیل قبیلے کے درمیان اتوار کو تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری اسلحہ کا استعمال کیا ۔شیعت نیوز کے نماءندے کے مطابق آخری اطلاع آنے تک لڑائی جاری ہے، اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لڑائی دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب بوشہرہ گاؤں میں موجود طالبان نواز مقامی شرپسندوں نے قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے طوری مالی خیل قبیلے کے نہتے کسانوں پر حملہ کیا۔ کسان اس وقت معمول کے مطابق اپنے گندم کی کٹائی میں مصروف تھے، طالبان نواز بوشہرہ کے مقامی شرپسندوں کے حملے کے نتیجے میں تین نہتے شیعہ کسان شہید ہو گئے۔ اور اسکے بعد منظم طور پر لڑائی چھڑ گئی، جو آخری اطلاعات آنے تک اب بھی جاری ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ طالبان نواز قوتیں اور ان کے مقامی ہمدرد خاص کر کرم ایجنسی کی فوجی انتظامیہ، کرم ایجنسی میں ایک بار پھر فسادات برپا کر کے لوئر اور ایف آر کرم میں طالبان کے خلاف مجوزہ فوجی آپریشن کو ناکام بنانا چاہتے ہیں اور جارح و دہشت گرد طالبان کے ساتھ ساتھ اپنا دفاع آپ کرنے والے محبوطن طوری و بنگش قبائل کو بھی ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button