پاکستان

حیدر آباد:حکومت بے گناہ شیعہ نوجوانوںکو فی الفوررہا کرے

shiitenews_allama_abbas_kumailiجعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے گناہ شیعہ نوجوانوںکو فی الفور رہا کرے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان سینیٹر علامہ عباس کمیلی کاکہنا تھا کہ کراچی میں گذشتی دنوں سے جاری بلا جواز گرفتاریوں پر حکومت سندھ اور پولیس کے متعصبانہ رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بے گناہ شیعہ جوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے،اس موقع پر ان کے ہمراہ جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ نثار قلندری،علامہ باقر عباس زیدی،شبر رضا،سلمان مجتبی اور حیدر آباد کے صدر راشد رضوی بھی موجود تھے۔
رہنما جعفریہ الائنس پاکستان کاکہنا تھا کہ کراچی میں سعودی سفارتکار کے قتل سمیت سعودی سفارتخانہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںاور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس دہشت گردانہ کاروائی میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ تحریک طالبان کے دہشت گردوں کو گرفتار کرے کہ جنہوںنے باقاعدہ اس دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
علامہ عباس کمیلی کاکہنا تھاکہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ سعودی سفارتکار کے قتل میں طالبان دہشت گرد ملوث ہیں لیکن اس کے باوجود بھی سندھ پولیس ایک ناپاک سازش کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کراچی میں شیعہ آبادیوں پر چھاپے مار کر شیعہ بے گناہ نوجوانوںکو گرفتار کر کے ان پر من گھڑت مقدمات قائم کر رہی ہے۔
انہوںنے حکومت سندھ کو متنبہ کیا کہ وہ سندھ پولیس اور سی آئی ڈی پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لے جو شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے پر تلی ہوئی ہے بصورت دیگر ملت جعفریہ ہر گز شیعہ نوجوانوںکی بلا جواز گرفتاریوں پر خاموش نہیں رہے گی اور بے گناہ و نوجوانوں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button