پاکستان

کراچی:شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے

shiitenews_political_prisoners_0.previewسندھ پولیس نے کراچی میں آئی جی سندھ فیاض لغاری کی ہداہت پر شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی شہر میں شیعہ نوجوانوںکو بلا جواز اور من گھڑت کیسوں میں ملوث کرتے ہوئے  شہر بھر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ما ر کر شیعہ بے گناہ نوجوانوں منتظر امام،صابر بنگش ،اور علی عباس سمیت کئی شیعہ نوجوانوںکو گرفتار کر کے لا پتہ کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ شیعت نیوز نے اپنی ایک نیوز میں خصوصی طور پر بتایا تھا کہ سندھ پولیس نے سعودی سفارت کار کے قتل کے سلسلے میں ایک سازش رچی ہے جس کے نتیجہ میں شہر بھر میں شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم گذشتہ دنوں سے شہر کراچی میں شیعہ نوجوانوں کے خلاف جاری آپریشن بھی اسی سازش کا یک حصہ ہے۔
دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس نے کراچی کے علاقوں جعفر طیار سوسائٹی،گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر کئی شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جن پر سعودی سفارتکار کے قتل کا جھوٹا مقدمہ ڈالا جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button