پاکستان

لاہور:ایک ہزار سے زائد شیعہ علماء کا اجلاس،عالم اسلامی کی انقلابی تحریکوںکی حمایت

shia_ulmaaلاہور میں جامعۃ المنتظر میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علماؤ دانشور حضرات کا اجلاس منعقد ہو اہے جس میں عالم اسلام میں چلنے والی انقلابی اور عوامی تحریکوں کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بدھکے روز جامعۃ المنتظر لاہور میں شیعہ علماء کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ایک ہزار سے زائد شیعہ علمائے کرام نے شرکت کی اور عالم اسلام میں عوامی تحریکوںکی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
شیعت نیوز کی اطلاعات کے مطابق اجلاس میں جید علمائے کرام میں معروف عالم دین علامہ سید ساجد علی نقوی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری،شیخ محسن نجفی،قاضی نیاز،حافظ ریاض حسین،شیخ شفائ،ملک اعجاز سمیت دیگر موجود تھے،مقتدر علمائے کرام کے اجلاس میں دنیائے اسلام کی عوامی تحریکوںکی حمایت کا علان کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ دنیا بھر میں جاری انقلابی اسلامی بیداری کی تحریکوں میں عوام نے اپنے امریکی نواز حکمرانوں کے خلاف صدائے حق بلند کر رکھی ہے اور استبدادی قوتوں سے نجات کی کاوشوںمیں مصروف عمل ہیں لہذٰا دشمن اسلام و ملت اس سازش میں مصروف عمل نظر آ رہاہے کہ خطے میں عوامی بیداری کو تفرقہ پرستی کا رنگ دے کر ناکام کرے ۔
علمائے کرام کاکہنا تھا کہ بحرین میں سعودی افواج سمیت دیگر غیر ملکی افواج کی مداخلت اور پر امن مظاہرین پر تشدد غیر انسانی افعال ہیں شدید مذمت کرتے ہیں اور سعودی عرب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بحرین سے فوری طور پر افواج انخلاء کیا جائے،انہوںے نے سعودی جارح افواج کی جانب سے بحرین میں ڈھائے جانے والی مظالم کی شدید مذمت کی اور بحرین میں قائم صحابی رسول کے مزار اقدس کی بے حرمتی پر سعودی جارح افواج پر شدید غم و غسہ کا اظہار کیا۔
علماء کاکہنا تھا کہ دنیائے اسلام میں چلنے والی بیداری کی تحریکیں کسی ایک مکتبہ فلکر کے زیر اثر نہیں اور جو کوئی بھی اسے تفرقہ انگیز رنگ دینے کی کوشش کر ے گا درا صل اسلام سےخیانتکا مرتکب ہو گا،اس موقع پر علمائے کرام نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں اسلامی تحریکوںکی حمایت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button