پاکستان

آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

iso_rwpامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی اور بحرین کیلئے پاکستان میں ہونے والی بھرتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ شدت پسند کبھی بھی امن کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، معاہدے کا مقصد صرف شیعہ محب وطن افراد پر یہ ظاہر کرنا ہے کہ وہ یہاں گزر سکتے ہیں لیکن ہر دفعہ کی طرح اس دفعہ بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور درجنوں محبان وطن کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنے فرائض کی انجام دہی کی بجائے سیاسی پارٹیوں میں مفاہمت کراتے نظر آتے ہیں جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال نہ گفتہ بہ ہے۔ پارا چنار سے آنے والی فلائینگ کوچ پر حملہ رحمان ملک کے منہ پر طمانچہ ہے، مقررین نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستفی ہو جائیں، کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کیخلاف فوری طور پر فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے۔
بحرین کی نیشنل گارڈز کی پاکستان میں بھرتی فوری طور پر روکی جائے، اس بھرتی سے تاثر ابھر رہا ہے کہ حکومت بحرین میں مداخلت کر رہی ہے اور اپنے ہی شہریوں کو وہاں کے عوام کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایسے وقت میں بحرین کی نیشنل گارڈز کی بھرتی کہ جب وہاں کی عوام ایک آمر کیخلاف سینہ سپر ہے اس تاثر کا تقویت دے رہا ہے کہ حکومت وہاں کے معالات میں مداخلت کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button