پاکستان

عالمی برادری بحرین میں حکمرانوں کے مظالم کا نوٹس لے، علامہ عباس کمیلی

allama_abbas_kumailiجعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مقتدر حلقوں، جملہ سیاسی ومذہبی جماعتوں سمیت انسانی حقوق کی ملکی وغیر ملکی تنظیموں سے مطالبہ کیا جائے کہ بحرین کی سنگین ترین صورتحال کے تناظر میں عالمی برادری کی مدد سے بحرین کے غیرجمہوری ڈکٹیٹر حکمرانوں کے انسانیت سوز جرائم کا نوٹس لیں۔ وہ پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس  موقع پر علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، سلمان مجتبیٰ ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ بحرین کے عوام کو ان کے جائز آئینی، انسانی ومذہبی حقوق دلانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسی طرح لیبیا میں بھی پرامن تبدیلی کی جدوجہد کرنے والے نہتے عوام پر وحشیانہ فوجی تشدد کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ نیز آذربائیجان حکومت نے حقوق واصلاحات طلبی پر وہاں کی نمائندہ تنظیم حزب اسلامی کے قائد محسن صمد کو گرفتار کیا ہے۔ آذر بائیجانی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ فوری طور پر محسن صمد کو رہا کرے۔
دوسری جانب جعفریہ الائنس کے نائب صدرمولانا حسین مسعودی ،علامہ فرقان حیدر عابدی ،علامہ باقر زیدی ،علامہ جعفر رضا،شمس الحسن ،سلمان مجتبیٰ ،علی احمر،شببر رضا نے جعفریہ الائنس سریم کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئےکہا ہے کہ بحرین ،یمن اور لیبیاء میں 200سے زائد پر امن مظاہرین کی امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں کے ہاتھوں شہادت پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ،امریکی اور صہیونی نواز حکومتوں کے دہشت گردانہ رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،بحرین ،یمن اور لیبیاء میں پر امن مظاہرین کی قتل و غارت کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پاکستان کے غیور عوام مسلم امہ سے یکجہتی کے لئے ان ممالک کے سفارتخانوں کا گھراؤ کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ بحرین ،لیبیاء اور یمن میں پر امن سینکڑوں مظاہرین کی امریکی و اسرائیلی نواز افواج کے ہاتھوں مظلومانہ شہادتوں پر بحرین ،یمن اور لیبیاء کے عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں جبکہ  امریکی وصہیونی نواز حکمرانوں بشمول حماد بن خلیفہ،کرنل قذافی اور علی عبد اللہ صالح کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ بحرین ،یمن اور لیبیاء میں بے گناہ سینکڑوں افراد کی شہادتوں پر عالمی اداروں اور حقوق انسانی کے چیمپئین ممالک کی طرف سے مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان اور افسوس ناک ہے ۔مولانا حسین مسعودی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کے بحرین میں گذشتہ ہفتہ کے دوران پر امن مظاہرین پر تشدد کے نتیجہ میں درجنوں مظلوم اور بے گناہ بحرینی شہید ہوئے ہیں جبکہ امریکی و صہیونی نواز بحرینی شاہ حماد بن خلیفہ کے حکم پر ذخمی ہونےو الے مظاہرین کو اسپتالوں میں طبی امداد کی فراہمی سے محروم رکھنا انتہائی شرمناک اور بد ترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، انھوںنے کہا کے مصر اور تیونس سے شروع ہونے والی اسلامی بیداری کی لہر سے بہت جلد نئے مشرق وسطیٰ کا قیام عمل میں آئے گا اور وہ دن دور نہیں کہ خطے میں موجود امریکی واسرائیلی اور برطانوی نواز حکمرانوںکا انجام بد سے بد تر ہو گااور اسی طرح دنیا بھر کے مسلم حکمران بہت جلد اپنے ممالک سے امریکی و اسرائیلی اماج گاہوں کو اکھاڑ پھینکے گے ، انھوں نےمزید اپنے بیان میں کہا کے حکومت پاکستان بے کناہ محب وطن پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کی مدد کرنے کے بجائے ریمنڈ ڈیوس کوایسی ملک میں سزادی جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button