پاکستان

راولپنڈی :جلوس پر کالعدم سپاہ صحابہ کا حملہ

azadari_9_muharramراولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گرجا روڈ چک جلال دین میں امام رضا علیہ کی شہادت کے سلسلہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس کے بعد جلوس نکالا گیا۔تاہم جیسے ہی جلوس مدسہ امیر معاویہ سے گزرا تو پہلے سے تیار سیکڑوں کی تعداد میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے دھاوا بول دیا۔ جس کے نتیجے میں 35 سے زائد عزادارن زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس کو اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی راولپنڈی مہر نذیر بھاری نفری  لیکر وہاں پہنچے تو کالعدم تنظیم کے دہشتگروں نے انہیں بھی زمین پر گرا دیا اور مکے مار مار کر موت کی نیند سلا دیا، انھیں فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
کالعدم تنظم سپاہ صحابہ کے لوگ مسلسل نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے جبکہ پولیس تمام تماشا اپنی آنکھوں سے دیکھتی رہی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس نے خوف کے عالم میں اپنے ڈی ایس پی کی موت کو دل کا دورہ قرار دیا۔
کچھ دیر بعد دیگر علاقوں سے عزاداران موقع پر پہنچے اور ڈھوک سیداں سے لیکر راولپنڈی اسٹیشن تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان عناصر کیخلاف بغیر کسی خوف کے کارروائی کرے، تاکہ ملک کے امن کو تباہ ہونے بچایا جاسکے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا اور پولیس اور انتظامیہ تماشائی کا کردار ادا کرتے رہی تو پھر ملک میں امن قائم رکھنا محال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے کہ ان عناصر کی سرکوبی کی جائے، ورنہ وہ وقت دور نہیں جب یہ لوگ ملک میں منہ چھپاتے پھریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ہم نے ملک کو بنایا تھا اور ہم ہی اس کو بچائیں گے، مگر ہماری وطن دوستی کو کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔
یاد رہے کہ چہلم امام حسین علیہ اسلام کے موقع پر بھی ڈھیری حسن آباد کے علاقے میں مسجد ابوبکر سے جلوس پر دھاوا بولا گیا تھا جس کے نتیجے میں چالیس کے قریب عزادار زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button