پاکستان

گلگت بلتستان سوسائٹی کا یوم سیاہ

pak_flagشمالی علاقہ جات کے غلاقے عطا آباد کے سانحہ کو ایک سال مکمل ہو گیا۔جنگ آن لائن کے مطابق
حکومت کی طرف سے توجہ نہ دیئے جانے کے خلاف آج گلگت بلتستان سوسائٹی یوم سیاہ منا رہی ہے۔ گلگت بلتستان سول سوسائٹی، لاہورکے مطابق ہزاروں متاثرین حکومتی اعلانات اور وعدوں کے باوجود آج بھی کیمپوں میں رہ رہی ہے۔
لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتیں میسر نہیں جس کی وجہ سے 14بچے دم توڑ چکے ہیں۔ تحصیل گوجال میں اسپتال، ڈاکٹر اور ادویات فراہم نہیں کی گئیں۔
حکومت نے علاقے کے طلبا کی ایک سال کی فیس معاف کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن بچوں کو زبردستی اسکولوں سے نکالا جا رہاہے۔یوٹیلٹی بلز کی جبری وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button