پاکستان

پشاور:جلوس عزاء میں ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،،کمسن بچہ شہید

Breaking_News_72پشاور میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلو س میں سلفی اور ناصبی دہشت گردوں کا خود کش حملہ ،ایک کمسن بچہ شہید جبکہ متعدد افراد ذخمی ہوئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کی مطابق پشاور میں شہادت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی شہادت کی مناسبت سے نکالے گئے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں ناصبی دہشت گردوں نے خود  کش حملہ کر کے کمسن عزادار کو شہید جبکہ متعدد عزاداران امام حسین علیہ السلام کو ذخمی کر دیاہے۔واضح رہے کہ دھماکے میں متاثر ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو کہ عزاداری کے جلوس میں شریک تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور میں واقع سخی منور شاہ گلبہار سے نکالے گئے جلوس عزاء میں دھماکہ اس وقت ہوا جب جلوس ہائے عزاء اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک یاد گار پہنچا تاہم اسی وقت ایک ناصبی دہشت گرد نے خوس کش حملہ کر کے عزاداران سید الشہداء کو ذخمی کر دیاہے ،تاہم ملنے والی اطلاعات کے مطابق ابھی تک کسی شہادت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ذخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button