پاکستان

کرم ایجنسی:طالبان دہشت گردوں کا میزائل حملہ،4 عزادارشہید

taliban_1کرم ایجنسی میں واقع پاک افغان سرحد کے قریب شلوزن گاؤں میں طالبان دہشت گردوں کے میزائل حملے میں 4عزدارشہید جبکہ 6ذخمی ہو گئے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے شلوزن جوکہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ہے ،طالبان دہشت گردوں نے افغانستان سے کئی میزائل فائر کئے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت 3عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام شہید ہو ئے ہیں جبکہ 6عزادار ذخمی ہوئے ہیں ۔
طالبان دہشت گردوں نے یہ حملہ افغانستان کی سرحد کے پار سے اس وقت کیا جب شلوزن گاؤں میں اتوار کی سب عزاداران سید الشہداء مجلس عزاء سے نکل کر گھرون کی سمت جا رہے تھے کہ اچانک افغانستان سے طالبان دہشت گردون نے عزاداران سید الشہدا ء امام حسین علیہ السلام پر کئی میزائل فائر کئے جس کے نتیجہ میں ایک شیعہ خاتون سمیت 3عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے جبکہ متعدد کے ذخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،تاہم ذخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
دوسری جانب کرم ایجنسی میں موجود طوری بنگش شیعہ قبائل نے اس سانحہ کی تمام تر ذمہ داری ناصبی اور یذید صفت کرنل توصیف پر عائد کی ہے جوکہ سرحد پار اور پاکستان کے اندر طالبان دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے تا کہ طالبان دہشت گرد عاشقان امام حسین علیہ السلام پر دہشت گردانہ حملے کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ شلوزن گاؤں کے رہائشی شیعہ آباد کار طوری بنگش قبائل نے اس سے پہلے بھی حقانی گروپ طالبان کو راستہ دینے سے انکار کر دیا تھا کہ جن کو کرنل توصیف سرحد پار سے پاکستان لانا چاہتا تھا تاہم اسی سلسلہ میں شیعہ آباد کاروں نے گذشتہ برس ستمبر میں بھی طالبان دہشت گردوں سے شدیدمزاحمت کے بعد انھیں شکست سے دو چار کیا تھا جبکہ ایف سی خاموش تماشائی کی صورت میں موجود تھی۔
کرم ایجنسی کے شیعہ قبائلی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ روز عاشورا امام حسین علیہ السلام کرنل توصیف کی دہشت گردانہ اقدامات اور طالبان دہشت گردوں کی حمایت کے خلاف شدید احتجاج بھی کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button