پاکستان

عزادار ی کی محدودیت اور کسی بھی جلوس پر پابندی ہر گز برداشت نہیں کریں گے،علامہ امین شہیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ محرم اورعاشورہ شعائر اللہ میں سے ہیں اور دینی شعائر کی راہ میں کسی بھی قیمت پر کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ،جلوس ہائے عزا اور مجالس مکتب تشیع کی شناخت ہیں  ، آئمہ اہلبیت کے پیروکاراپنی جانیں دےmwm_2 سکتے ہیں لیکن عزادار ی کی محدودیت اور کسی بھی جلوس پر پابندی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ استقبال محرم کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی قانونی ذمہ داری ہے کہ مذہبی جلوسوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے ، محرم کا مہینہ تمام مسلمانوں کے لیے قابل احترام ہے اسے متنازعہ بنانے والے مسلمان نہیں بلکہ استعمار اور سامراج کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ وطن عزیز میں چینی اور آٹا کی مہنگائی کے خلاف نکلنے والے بڑے بڑے جلوسوں پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا جاتااور ایسے جلوسوں کو عوامی حق تصور کیا جاتاہے لیکن اگر کوئی عصر نو کی یزیدیت کے خلاف آواز بلند کرے تو اسے دبانے کی کوششیں شروع ہو جاتی ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ امت مسلمہ عاشور کے جلوس کے خلاف زبان درازی برداشت نہیںکرےگی ۔ حضرت امام حسینؑ نے امت کو بیداری اور یزیدیت کے خلافمتحد ہونے کا پیغام دیا تھا اور انشاءاللہ اس پیغام کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button