پاکستان

معرفت امام مہدی (عج)کنونشن آٹھ اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔

ISO-Press-Confامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش اور دیگر رہنماؤںنے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کا چالیسواں مرکزی کنونشن بعنوان”معرفت امام مہدی عج ”آٹھ اکتوبر سے جامعۃ المنتظر لاہور میں شروع ہو گا ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش، مرکزی جنرل سیکرٹری ذوہیر قنبری، عابد حسین، اطہر عمران، افسر بنگش اور دیگر نے لاہور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئی ایس او پاکستان کا  سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان ”معرفت امام مہدی عج” آٹھ اکتوبر تا دس اکتوبر تک جامعۃ المنتظر لاہور میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ کنونش کے حوالے سے تمام تر انتظامی معاملات کو انجام دینے کے لئے شعبہ جاتی کمیٹیاں ترتیب دے دی گئیں ہیں۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن میں مجلس عمومی کے پانچ سو سے زائد اراکین مرکزی صدر کے چناؤ میں حصہ لیں گے اور آئیندہ سال کے لئے آئی ایس او پاکستان کے نئے میر کارواں کا انتخاب کریں گے،عادل بنگش کا کہنا تھا کہ شہدائے ملت جعفری و شہدائے امامیہ پاکستان کی یاد میں خصوصی طور پر شب شہداء کا انعقاد کیا گیاہے جہ نو اور دس اکتوبر کی درمیانی شب کو منعقد کیا جائے گا جبکہ اس میں علمائے کرام اور تنظیمی سینیئرز لیکچر دیں گے اور ترانہ شہادت بھی پیش کیا جائےگا ،ان کاکہنا تھا کہ شب شہداء کا مقصد شہدائے ملت جعفریہ و امامیہ کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جبکہ شہدائے ملت سے تجدید عہد وفا کرنا ہے۔
مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ چالیسویں مرکزی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،مولانا مظہر کاظمی،مولانا جواد نقوی،مولانا حیدر علی جوادی سمیت دیگر علماء واکابرین ملت شریک ہوں گے ،انہوںنے مزید کہا کہ شہدائے یوم علی (ع)لاہور اور شہدائے القدس ریلی کوئٹہ سے اظہار تجدید عہد کے لئے شب شہداء میں خصوص؎ی پروگرام ترتیب دیا گیاہے جس سے درج بالا علماء و اکابرین ملت جعفریہ خطاب کریں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ کنونشن کے آخری روز دس اکتوبر کو آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جبکہ بعد ازاں کنونشن کے شرکاء ناصر باغ لاہور میں منعقد ہونے والے شہدائے یوم علی (ع)لاہور کے چہلم کے مرکزی اجتماع میں شریک ہوں گے ۔واضح رہے کہ اکیس رمضان المبارک کو یوم علی (ع)کے موقع پر ناصبی دہشت گردوں نے بم دھماکوں میں درجنوں عزاداران سید الشہداء کو شہید اور ذخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button