پاکستان

کوئٹہ :حکومت سانحہ یوم القدس کی تحقیقات کے لئے ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل ٹریبونل قائم کرے

press_quetta_sکوئٹہ میں متحدہ طلباء محاز کے رہنماؤں نے سانحہ یوم القدس کوئٹہ کی مذمت کرتے ہوئے اور حکومت سے قاتلوںکی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور سانحہ القدس پر حکوت کی جانب سے قائم کیا جانے والا تحقیقاتی ٹریبونل جانبدارانہ ہے ،مسترد کرتے ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں عامر عباس طوری (صوبائی صدر آئی ایس او بلوچستان)،عبد الحمید منصوری(صوبائی منتظم جمعیت طلبائے عربیہ،بلوچستان) اور نور الدین (صوبائی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان )و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہدائے القدس ریلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی عظیم قربانیوں کے سبب آج ملت  پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے اور شہدائے القدس ریلی کی قربانیوں کے باعث ملت پاکستان بھی دنیا کی ان قوموں میں شمار ہو گئی ہے کہ جن کا مقدس خون قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں صرف ہوا ہے۔
متحدہ طلباء محاذ کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور حزب اللہ کے سربراہوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے سب سے پہلے سانحہ القدس ریلی کی شدید مذمت کی اور شہدائے قدس ریلی کے ورثاء اور لواحقین سے اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا،ان کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں القدس ریلی میں ہونے والے دھماکے کی سازش واشنگٹن اور تل ابیب میں تیار کی گئی جبکہ پاکستان میں امریکی و صہیونی آلہ کاروں سے عمل درآمد کروایا گیا،ان کاکہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نا اہل حکومت ہے اور ہم حکومت کی جانب سے سانحہ قدس ریلی کی تحقیقات کے لئے قائم کئے جانے والے ٹریبونل کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایک شفاف اور غیر جانبدارانہ اور ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم مرتب دی جائے اور سانحہ قدس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور سانحہ میں ملوش کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے دہشت گرد عناصر کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت بلوچستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی سرکوبی میں ناکام رہی ہے لہذٰا ایسا محسوس ہو تا ہے کہ حکومت دہشت گردوںکی سرپرستی میں ملوث ہے ،ان کاکہنا تھا کہ سانحہ قدس ریلی میں شہیدہونےو الے تمام عاشقان بیت المقدس بشمو ل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتے ہیںکہ جنہوں نے روز قدس صہیونی سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک بھر میں یوم القدس ریلیوں میں شایان شان شرکت کی ،اس موقع پر رہنماؤں نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ ،حماس کے سربراہ خالد مشعل اور جہاد اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر رمضان عبد اللہ کو سانحہ قدس ریلی پر دلی تعزیت پیش کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button