پاکستان

توہین قرآن اور مزارات مقدسہ کے انہدام میںصہیونی آلہ کار امریکی اور سعودی ملوث ہیں۔

iso-talbiat-protestرہبر مسلمین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے حکم پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستانم شعبہ طالبات کراچی کے تحت امریکا میں قرآن کریم کی سنگین بے حرمتی کے خلاف اور ٨ شوال ”یوم انہدام جنت البقیع”کے سلسلہ میں کراچی پریس کلب کے باہر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او شعبی طالبات کراچی کی جانب سے امریکا میں قرآن کریم کی توہین اور یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے امریکی سامراج،صہیونی دہشت گردوں اور آل سعود کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں خواتین اور معصوم  بچیوں نے شرکت کی اور صہیونی دہشتگردوں کے ہاتھوں قرآن کریم کی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ان اسلام دشمن صہیونیوں اور امریکیوں کے اس سنگین جرم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں صہیونیوں اور آل سعود کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور امریکا مردہ باد اسرائیل نامنظور کے نعروں سمیت جنت البقیع میں مزارات اہل بیت پیغمبر ؐ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات کی تعمیر کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او شعبہ طالبات کی مرکزی رہنما خواہر زہرا نجفی ،آئی ایس او شعبہ طالبات کراچی کی صدر خواہر بینش اور جنرل سیکرٹری خواہر شہر بانونے خطاب کیا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او شعبہ طالبات کراچی کی صدر خواہر بینش اور جنرل سیکرٹری خواہر شہر بانو نے کہا کہ امریکا میں قرآن کریم کی توہین اور بے حرمتی کے سنگین اور بھیانک جرم کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے،آل سعود مزاراتاہل بیت پیغمبر ؐ کو تعمیر کرے اور اپنے بزرگوں کے گناہ کی تلافی کرے،توہین قرآن اور جنت البقیع میں اہل بیت پیغمبر ؐ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات کو منہدم کرنے میں صہیونی اور آل سعود برابر کے ذمہ دار ہیں۔ امریکا میں قرآن کریم کی توہین اور سنگین بے حرمتی کے واقعہ میں اسلام دشمن طاقتیںاور صہیونی ملوث ہیں کہ جو اسلام اور مسیحت کو باہم دست و گریباں کروا کر اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ آج صہیونیوں اور ان کے اسلام دشمن ایجنٹوں نے امریکا میں ایک ایسے وقت میں قرآن کریم کی توہین کی ہے کہ جب آٹھ شوال بھی نزدیک ہے اور امت مسلمہ کے ذخموں پر ایک اور ذخم کو تازہ کر دیا گیاہے،انکاکہنا تھا کہ آٹھ شوال1925ء میں صہیونی ایجنٹوں آل سعود اور سلفی نظریات کے حامل افراد نے پیغمبر اکرم (ص)کی اولادوں اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات کو منہدم کر دیا تھا جبکہ آج 2010میں انہی کے سرپرستوں صہیونی دہشت گردوں نے قرآن کریم کے ساتھ سنگین توہین کر کے اس بات کا ثبوت دیاہے کہ صہیونی اور آل سعود قرآن و عترت کے دشمن ہیں اور امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے میں پیش پیش ہیں۔
آئی ایس او شعبہ طالبات کراچی کی رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ امریکا میں ہونے والی قرآن کریم کی توہین کے مرتکب جنونی صہیونیوں کو گرفتار کروایا جائے اور سزا دے کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے،جبکہ سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ سعودی حکومت کو امت مسلمہ کے جذبات و احساسات کا خیال کرتے ہوئے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں صحابہ کرام اور اہل بیت پیغمبر (ص)کے مزارات کو دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اپنے بزرگوں کی کردہ غلطی اور سنگین گناہ کی تلافی کی جائے بصورت دیگر امت مسلمہ اپنا احتجاج صہیونیوں اوران کے ایجنٹوںکے خلاف جاری رکھے گی ۔اس موقع پر مظاہرین نے شدید غم و غصہ سے امریکا اور اسرائیل سمیت آل سعود کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button