پاکستان

بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور تحفظ عزاداری کے سلسلے میں قومی کانفرنس

mwm_2وطنعزیزمیں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور عزاداری کے جلوسوں پر حملے نیز ان حملوں کی آڑمیں مختلف افراد کے غیر ذمہ دارانہ بیانات جو ملت تشیع پاکستان اور نواسہ رسول ص کی عزاءو سوگ منانے والے افراد کے قلوب کو مجرح کر رہے ہیں کے سلسلے میں ایک قومی کانفرنس کی کال دی جارہی جس فیصلہ مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ نے گذشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں ۔
تحفظ عزاداری کے سلسلے میں قومی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین قوم تشیع کے تمام اہم ملی تنظیموں، اداروں، شخصیات اور زعماءکرام و اکابرین سے مل کر جلد شیعہ قومی کانفرنس بلوائے گی ۔ اس سلسلے میں ایک مرکزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے سربراہ علامہ حسنین عباس گردیزی اور دیگر اراکین علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مظہر حسین کاظمی،علامہ شبیر بخاری اور برادر نثار فیضی ہوں گے۔
یہ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی جلد ہی اسکی زیلی کمیٹی کا اعلان بھی کردیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اسی فیصلے کے تحت آج اس کانفرنس کی کیمیٹی کے سربراہ علامہ سید حسنین گردیزی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی اور ضلعی افراد نے شرکت کی اور کانفرنس کو عملی شکل دینے کے لئے زیلی کیمٹیوں کی تشکیل کے ساتھ ساتھ اہم امور پر مشاورت کی گئی اس قومی کانفرنس میں ملک بھر سے اہم مذہبی ،سیاسی،سماجی شخصیات خاص کر علمائے کرام کے علاوہ عزاداری اور ماتمی داری نواسہ رسول ص کی انجمنوں، اور دستہ جات کے سربراہوں کو دعوت دی جائے گی اس کے علاوہ ملک میں موجود تمام تنظیموں کے سربراہوں اور شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی

متعلقہ مضامین

Back to top button