پاکستان

داتا دربار پر حملہ پاکستانی عوام پر حملہ ہے

allama_abbas_kumailiوفاقی حکومت اور پنجاب حکومت اپنی صفوں سے طالبان دہشت گردوںاور ناصبی دہشت گرد گروپوں کا صفایا کرے،داتا دربار پر حملہ پاکستانی عوام کے دل پر حملہ ہے،جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک مذمتی بیان میں کیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ گذشتہ شب لاہور میں داتا دربارپرہونے والی ہولناک دہشت گردی کے نتیجہ میںدرجنوں زائرین کی شہادت نے پوری ملت پاکستان کو خون کے آنسو رلا دیاہے ،ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی ماہ سے طالبان دہشت گردوں نے ملک بھر بالخصوص لاہور کو اپنے مذموم مقاصد کا نشانہ بنا رکھا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ یہ طالبان اور ناصبی دہشت گرد نہ صرف اب پنجاب ،جنوبی پنجاب بلکہ پنجاب سے نکل کر ملک کے دیگر شہروں میں بھی اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سر گرم عمل نظر آتے ہیں جس کی ایک مثال کراچی میں جاری ملت جعفریہ کے عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ہے۔
رہنما جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے ملت پاکستان متحد ہو جائے اورتکفیری دہشت گردوں اورطالبان گروپوں کے خلاف بر سرپیکار ہو جائیں اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بنائیں نہ ک انکا پاکستان کہ جن کے سبب اسلام اور پاکستان کا چہرہ مسخ ہو رہاہے اور پاکستان دنیا میں ایک دہشت گرد ملک کی حیثیت سے سامنے آ رہا ہے۔علامہ عباس کمیلی نے دیوبند علماء سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں سے دہشت گرد عناصر کو باہر نکالیں جن کی وجہ سے اسلام کا چہرہ مسخ اور اسلام و پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داتا دربار پر حملہ کرنے والوں کا تعلق اسی تکفیری گروپ سے ہے کہ جنہوں نے ماضی میں اہل بیت اطہار کے مزارات کو منہدم کیا تھا آج انہی کی نا جائز اولادیں مملکت پاکستان میں اولیاء اللہ کے مزارات اور شعائر اللہ پر دہشتگردانہ حملے کر رہے ہیں۔
انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبہ پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں موجود ناصبی،طالبان اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کویقینی بنایا جائے،اس موقع پر جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر مولانا حسین مسعودی،جنرل سیکریٹری سلمان مجتبیٰ،علامہ آفتاب حیدر جعفری،علامہ فرقان عابدی ،علامہ باقر زیدی،علامہ جعفر رضا اور شبر رضا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button