پاکستان

حکومتی سرپرستی میں کالعدم تنظیموں کو فعل کیا جارہا ہے ۔علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا شکیل قادری

MWM_with_S.Tپاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی اختلاف نہیں کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں بے گناہ شیعہ سنی عمائدین کا قتل عام کیا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ حکومتی سرپرستی میں کالعدم تنظیموں کو فعل کیا جارہا ہے ۔علامہ حسن ظفر نقوی،مولانا شکیل قادری
کراچی(پ۔ر)پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی اختلاف نہیں کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں بے گناہ شیعہ ،سنی  عمائدین کا قتل عام کیا گیا جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ۔حکومتی سرپرستی میں کالعدم تنظیموں کو فعل کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی و سنی تحریک کے مرکزی رہنماء شکیل قادری کے ہمراہ وفد نے اپنے مشترکہ بیان میں علامہ حسن ظفرنقوی کی رہائش گاہ پر کیا۔دونوںرہماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کے شہر کراچی میں فرقہ وارانہ فضاکہیں بھی نہیں پائی جاتی بلکہ ایک مخصوص ٹولہ جیسے خوفیہ ہاتھوں کی سرپرستی حاصل ہے شہر میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی سازش کر رہا ہے جس کو شیعہ و سنی علماء کرام مل کر ناکام بنا دیں گئے رہماؤں کا کہنا تھا کے ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسی بحرانی کیفیت میں ایک منعظم انداز سے ملک دشمن عناصر اپنے ایجنڈوں کے زریعہ اس ملک میں انارکی پھیلارہے ہیں اور یہ عناصر نہیں چاہتے کہ مملکت خدادا پاکستان امن امان کی فضا قائم رہے رہماؤں نے سکیورٹی اور حساس اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم مذہبی تنظیم جو اسلام کی شکل اور انسانیت کے لئے خطرہ ہیں اُن کو یہ ادارے تحفظ فراہم کررہے ہیں جس کی واضہ مثال گوجرا اور اورنگی ٹاؤں میں پولیس کی موجودگی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے معصوم سنی و شیعہ افراد کی جانوں سے ہولی کھیلی اور پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے انھوں نے کہا کے اگر حکومت ان کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کرلیتی تو معصوم لوگوں کی جانوں کا زیا ں نہیں ہوتا مگر ایسا نہیں ہوا۔
سنی تحریک و مجلس وحدت مسلمین کے رہماؤں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ مساجد و منبروں سے امن و محبت کا پیغام دیں اور عوام سے بھی اپیل کی کے وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں تاکہ ایسے ملک دشمن اسلام دشمن دہشت گردوں کے عزائم کوناکام بنا دیں ۔اس موقع پر سنی تحریک کے کنوینر سیاسی کمیٹی جناب مطلوم قادری ،ڈپٹی کنوینر جناب جعفرالسلام،رکن رابطہ کمیٹی محمد آفتاب قادری ،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء مولانا منور نقوی،مولانا عباس وزیری ،مولاناشبیر الحسن طاہری،علی اوسط و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button