پاکستان

کبیر والا:کالعدم سپاہ صحابہ کی پابندی کے باوجود ریلی

Bannedملتان کے نزدیک تحصیل کبیر والا میں کالعدم دہشت گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کی ریلی نکالی گئی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں نے 19جون کو جلسہ کرنے کا اعلان کیا تاہم حکومت نے سختی سے پابندی عائد کر دی تھی کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نے حکومتی پابندی کے باوجود آج دن کو ایک جلوس نکالا جس کا مقصد علاقے میں فرقہ واریت کو ہوا دینا اور منافرت پھیلانا تھا،واضح رہے کہ حکومتی پابندی کے باوجود کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں نے ریلی میں امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ لب ولۃجہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ملت جعفریہ کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی ہے۔
دوسری جانب علاقے میں شیعہ سنی قیادت نے اتحاد کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں کی جانب سے نکالی گئی منافرت آمیز ریلی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومتی پابندیکے باوجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کا اس طرح کھلم کھلا جلسے کرنے حکومت کے لئے سوالیہ نشان ہے ،لہذٰا حکومت کو چاہئیے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر ان سے تعلق رکھنے والے ناصبی دہشتگرد گروپوں کا قلع قمع کیا جائے اور جنوبی پنجاب کو ان پنجابی طالبونوں سے نجات دلائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button