پاکستان

فرقہ واریت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ آئی ۔ایس۔ او

ISOکراچی میں حالیہ فرقہ واریت کے ذمہ دار امریکی و اسرائیلی ایجنٹ ہیں۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر زین انصاری نے کراچی میں حالیہ فرقہ واریت کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ فرقہ وارانہ تصادم میں آئی ۔ایس۔ او کو ملوث کرنے والے عناصر اور ادارے بھی امریکہ و اسرائیل کے ایجینڈے پر گامزن ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے ایک نجی اخبار میں آئی ۔ایس۔ او کے خلاف شائع ہونے والی خبر کے ردِعمل میں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ۔ایس۔ او ایک طلبہ تنظیم ہے اور ہمیشہ سے اتحاد بین المسلمین کا درس دیتی آئی ہے اور اسلام و اتحادِ مسلمین کے دشمنوں کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے، اور آج یہی د شمنان ِ سلام ملک خداداد پاکستان میں ایک بار پھر فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کی داعی تنظیموں کو بدنام کررہے ہیں کیونکہ فریڈیم فوٹیلا پر حملے کے بعد ایک بار پھر امت مسلمہ متحد ہوچکی ہے جوامریکہ و اسرائیل کے لیے پریشان کُن بات ہے اس لیے امریکی و اسرائیلی ایجنٹ امت مسلمہ کے دارلخلافہ کراچی میں فرقہ واریت کو ہوادے کر اسلامی جمہوریہ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کا طاقتور وجود امت مسلمہ کے درمیان ایک پلر کی مانندہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button