پاکستان

کراچی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ وزیر داخلہ سندھ

Zulfiqar_Mirzaوزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہاہے کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے حال ہی میں جیل سے رہاہونے والوں کی فہرستیں تیارکی جارہی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ بڑے  بڑے مجرموں اور اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کوگرفتارکیاگیا تھا تا ہم عدالتیں ان کو ضمانت پررہا کررہی ہیں. حکومت کو اس ضمن میں مشکلات کا سامنا ہے. انہوں نے کہا کہ ضمانت پر رہا ہونے والوں کا ٹریک ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے. وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ایک کالعدم تنظیم نے ان سے شہر میں جلسے کی اجازت مانگی تھی، ان کو اجازت نہیں دی تو انہوں نے ذاتی طور پر مجھے فون کر کے دھمکیاں دیں، ان پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کھل کر کھیلنے کا عادی ہوں، کسی کالعدم تنظیم کو شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button