پاکستان

کراچی:۔ ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،شیعہ نوجوان شہید

karachi

 

گذشتہ شب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 17میں موجود کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں نے شیعہ آبادی سادات کالونی نمبر 20انچولی میں حملہ کر دیا جس کے نتیجہ  میں بیس سالہ شیعہ نوجوان علی رضا نقوی شہیدہو گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد ناصبی گروہ کے دہشت گردوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی انچولی سوسائٹی سے گذری تو کالعدم ناصبی دہشگرد بھاری اسلحہ اور گولہ بارود سے لیس تھے اور ایک خاص مقام پر جہاں شیعہ آبادی رہائش پذیر تھی ،ناصبیوں نے امیر المومنین حضرت علی (ع)ابن ابی طالب (ع )کی شان میں نازیبا الفاط ادا کرتے ہوئے شیعیان حیدر کرار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور معاویہ اور یزید (لعین)کے حق میں نعرے لگائے۔
کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے جو کہ انچولی کے عقبی علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر17میں موجود تھے ،شیعہ آبادی والے علاقے انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریا بلاک 20میں اس وقت معصوم اور نہتے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کر دی جب کچھ معززین مذاکرات کی غرض سے ان کی طرف جا رہے تھے ،اس فائرنگ کے نتیجہ میں چار معصوم اور نہتے لوگ شدید ذخمی ہو گئے جن میں ایک بیس سالہ نوجوان علی رضا بھی شامل تھا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیس سالہ شیعہ نوجوان علی رضا نقوی انچولی سوسائٹی میں اپنے گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ اچانک کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی دہشت گردوں نے اسٹریٹ فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں علی رضا کی گردن میں ایک گولی جا لگی ،تمام ذخمیوں کو فوری طور پر شہر کے مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا مگر بیس سالہ شیعہ نوجوان ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
دوسری جانب کالعدم دہشت گرد جماعت کے ناصبی درندوں نے فیڈرل بی ایریا بلاک ۔17میں بھی رہائش پذیر شیعہ آبادی پرحملہ کر دیا اور درجنوں گھروں کے دروازوں کو توڑ دیا اور لوگوں کو ہراساں کیا ،اس سانحہ کو کئی گھنٹے گذر جانے کے بعد پولیس اور رینجرز انتظامیہ بھی جائے وقعہ پرپہنچی تو ناصبی دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا،رپورٹ کے مطابق پولیس نے 4اہم دہشتگردوں کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا تھا۔واضح رہے کہ شہید سید علی رضا کی نماز جنازہ جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ مسجد خیر العمل انچولی سوسائٹی ،فیڈرل بی ایریا بلاک ۔20میں ادا کی گیٔ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button