پاکستان

یوم نکبہ ملک بھر میںاسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرے

Shiite_PLF_ISOفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور آئی ایس او کے اسرائیل مخالف مظاہرے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے دن (14مئی)کو یوم نکبہ کے طور پر منایا گیا اور ملک بھر میں بشمول اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں مختلف مقامات پر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے، شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہر بھر کی جامعہ مساجد میں بشمول میمن مسجد بولٹن مارکیٹ ،جامع مسجد نور ایمام ناظم آباد،جامع مسجد حسینی سفارت خانہ ملیر اور لانڈھی سمیت مختلف مقامات پر امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہروں میں سینکروں افراد نے شرکت کی جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور امریکا اسرائیل کی شدید مذمت کی ،مقررین نے کہا کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے گذشتہ 63 برس سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں لیکن افسوس ناک صورت حال ہے کہ مسلم امہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو بیدار ہونا ہو گا اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی جد جہد سے ہی ممکن ہے اور پاکستان کے عوام فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر فلسطینیوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکا اسرائیل سے نفرت کا اظہارکرتے ہوئے امریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button