پاکستان

سیاسی جماعتیں اور رہنما دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کی حمایت کر رہے ہیں

shiite_protest_killing_karachi-300x200سانحہ عاشورا اور چہلم امام حسین علیہاسلام کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں اور میلادالنبی کے اجتماعات پر ہونے والی دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مجلسِ وحدت المسلمین کی جانب سے سندھ بھر میں جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں سندھ بھر احتجاجی اجتماعات اور مظاہرے ہوئے جس سے خطاب کرتے ہوئے علماءِ و مقر رین نے ان سانحوں میں ملوث مجرمان اور انکے سرپرستوں کی فیالفور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

 

شیعت نیوزکے نمائندے کے مطابق اس سلسلے میں مرکزی احتجاجی جلسہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم میں عاشورہ اور چہلم اور میلاد النبی کے جلوسوں پر حملے کرنے والے ملزمان آزاد ہیں اور شریف شہریوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے جو کہ ظلم کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کس جماعت یا تنظیم کا نام لئے بغیر کہا کہ اس وقت بعض سیاسی جماعتیں اور رہنما دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کی کھلم کھلا حمایت کر رہے ہیں۔ حکومت کالعدم جماعتوں اور ان کے حمایت یافتگان کے گرد گھیرا تنگ کرے۔ اس موقع پر علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ خودکش حملہ آور ملک کے کھلے دشمن ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے پاکستان میں بسنے والے عوام پریشان ہیں۔واضح رہے کہ دہشت گردی کے واقعات کی روکھتام کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عوامی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے مسلسل تنقید کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button