پاکستان

کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے ماہ ربیع الاول میں عوام کو تحفظ فراہم کر پائیں گے؟

shiite_karach-300x240

اخباری اطلاعات اور حساس اداروں کی جانب سے ماہ ربیع الاول میں آٹھ ربیع الاول کو شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام اور بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ الہ وسلم کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی اطلاع قانون نافذ کرنے والوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ذرائع کے مطابق کراچی شہر میں آٹھ ربیع الاول سے لے کر بارہ ربیع الاول تک پینتیس سے زائد جلوس نکالے جائیں گے جس کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام نے جلوسوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کے احکامت جاری کر دئیے ہیں ،مزید یہ کہ سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے براہ راست پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس میںکہا گیا ہے کہ آٹھ ربیع الاول کو شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں میں اضافی حفظتی اقدامات کئے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ پولیس کراچی شہر میں آٹھ محرم ،نو محرم ،اور عاشور سمیت چہلم امام حسین علیہ السلام کو ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے کہ جن سانحات میں درجنوں شہید ارو سینکروں ذخمی ہوئے تھے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی شہر ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی ذد میں نظر آ رہاہے کہ مسلسل اخباری اطلاعات میں آٹھ ربیع الاول کو شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والء چپ تازیہ کے جلوس میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے خطرات ہیں۔ دوسری جانب شہر میں دہشت گردی کے خطرات کی اطلاعات کے باوجود شیعہ اور سنی مسلمانوں کو کہنا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے خطرات کی پرواہ کئے بغیر آٹھ ربیع الاول کو شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور بارہ ربیع الاول کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے نکالے جانے والے جلوسوں اور اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں گے ،ان کا کہنا ہے کہ وہابی ٹولہ چاہتا ہے کہ مسلمانپیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اہلبیت علیہم السلام کے شہادت کے ایام نہ منائیں لیکن وہابی دہشت گردوں کی بھول ہے ہم ہر گز ہر گز وہابیوں کی اس سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button