پاکستان

سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام !!خاکوں کی مدد سے ایک اہم ملزم گرفتار

shiite_breaking_news

سی ۔آئی ۔ڈی پولیس نے سانحہ اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر نرسری پر عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی بس پر ہونے والے بم حملے کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ،ذرائع نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سندھ پولیس کی جانب سے گذشتہ روز جاری کئے جانے والے خاکوں کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے جسے پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملز م کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے اور اسے کراچی کے علاقے جٹ لائن سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ

 ریجنٹ پلازہ پر لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ذرائع نے شیعت نیوز کو نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ روز اربعین امام حسین علیہ السلام نرسری شاہراہ فیصل پر عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی بس پر حملے کرنے والے ملزمان جب اپنی ماٹر سائیکل کو پل کے قریب پارک کر کے بھاگے تھے تو راہگیروں نے ان کا پیچھا کیا اور انھیں ریجنٹ پلازہ کے قریب دبوچ لیا تھا،تاہم دہشت گرد ان راہگیروں کو مار پیٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔لیکن راہگیروں نے پولیس سے تعاون کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کے خاکے بنانے میں مدد کی اور ان خاکوں کو نادرا کے شناختی نظام کی مدد سے پہچان لیا گیاجس میں سے ایک اہم ملزم کی گرفتاری سامنے آ چکی ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے محرم اور صفر میں پانچ بم دھماکو ں میں اسی سے زائد عزادار ان امام حسین علیہ السلام،اور کراچی کے شہریوں نے جام شہادت نوش کیا۔تاہم پولیس اب تک صرف چار دہشت گردوںکو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے،آج ہونے والی گرفتاری تفتیش میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے جبکہ یہ بات واضح رہے کہ دہشت گرد جن کا تعلق پولیس کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی اور جند اللہ سے بتایا گیاہے پولیس ان کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے میں ناکام نظر آ تی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button