پاکستان

سانحہ چہلم کراچی!شہداء کی تعداد ستائیس ہو گئی ،چونتیس شہید حکومتی دعویٰ

kashif-so-m-huss

،ملت جعفری اور حکومت کے درمیان سانحہ چہلم کراچی میں شہید ہونے والے شہدا کی تعداد میں متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں،حکومت کادعویٰ ہے کہ چہلم کے روز ہونے والے دونوں دھماکوں میں اتوار کے دن تک چونتیس افراد شہید ہو چکے ہیں ۔ شیعت نیوز کے نمائندے سء گفتگو کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما الی احمر نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتیجہ میں ستائیس افراد شہید ہوئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پچیس افراد ابتدائی معلومات کے مطابق شہید تھے جبکہ دو مزید افراد

 اسپتالوں میں شہید ہوئے ہیں،انہوں نے بتا یا کہ مجموعی طور پر اتوار کے روز تک ستائیس افراد شہید ہیں۔ سیکریٹری صحت سندھ فصیح الدین کا کہنا ہے کہ چہلم کے روز ہونے والے دو بم دھماکوںکے نتیجہ میں چونتیس افراد شہید ہوئے ہیں اور متعدد ذخمی ہیں ۔دوسری جانب اسپتالوں کےاعداد و شمار کے مطابق اب تک سولہ ذخمی صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں جبکہ تینتیس ذخمی آغا خان اسپتال میں اور چودہ ذخمی ابھی بھی لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ لیاقت نیشنل اسپتال میں ذخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں ہیں اور ذخمیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور لیاقت نیشنل اسپتال کی انتظامیہ بے حس تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button