پاکستان

حکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلننگ کو رکوانے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ علامہ ناصر عباس

mwm1

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں معروف فیزیشن پروفیسرڈاکٹر نادر خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کوئٹہ میں ٹارگٹ کلننگ کو روکوانے میں بلکل ناکام ہوچکی ہے جبکہ اس ٹارگٹ کلننگ سے ملک و قوم کے معماروں کو ختم کیا جارہا ہے۔مرکزی دفتر العارف ہاؤس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نادر خان پر پہلے بھی قتل کی کئی کوششیں ہوچکی ہیں لیکن حکومت نے اُن کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیا جس کے سبب آج پھر اُن پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ حملے میں پروفیسر ڈاکٹر نادر خان اور اُن کے گارڈ شدید ذخمی

 ہوئے جبکہ ڈرئیور غلام شبیرموقع پر شہید ہوگئے۔ علامہ ناصر عباس جعفر ی نے کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلننگ کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ کراچی کے حالات کو خراب کرنے کی کو شش کی جاری ہے جبکہ حکومت سانحہ عاشور کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پر لانے میں بھی مخلص دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حالات کو خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جن میں امریکہ ، اسرائیل اور ہندوستان سرفہرست ہیں۔ انہوں نے امریکہ میں پاکستانیوں کی جامع تلاشی کی پرذور مذمت کی او ر اسے پاکستانی عوام کی عزت و وقار پر حملہ قرار دیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button