پاکستان

ہنگامہ آرائی اور جلاؤگھیراؤ کے الزام میں مزید8 افرادگرفتار

jalao

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے کے بعد ہنگامہ آرائی اور جلاؤگھیراؤ کے الزام میں مزید 8 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یوم عاشور کے روز لائٹ ہاؤس سگنل کے قریب دہشت گردی کی کاروائی کے بعد شرپسند عناصر کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں مزید 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ببنے والی فوٹیج کی مدد اور شہریوں کی نشاندہی کے بعد عمل میں آئی ہے،جنھیں گرفتار کرکے کھارادر تھانے منتقل کیا گیا  ہے،،جبکہ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدنان ،وقاص عرف وکی،علی اور ولید شامل ہیں ۔جن کے قبضے سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے،جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں ،جن میں انچولی،سمن آباد،پیپلز چورنگی،گلستان جوہر،ملیر اور جعفر طیار کے علاقے شامل ہیں۔ تاہم پولیس حکام کا موقف ہے کہ نوجوانوں کو صرف تفتیش کے لئے حراست میں لیا جارہا ہے،فی الحال مقدمات درج نہیں کئے گئے ہیں،جبکہ گلبرگ اور سمن آباد تھانے کے باہر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button