پاکستان

جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج کے طور منایا جائے گا۔شیعہ تنظیمیں


pr

پاکستان کی تمام شیعہ تنظیموں بشمول جعفریہ الاینس پاکستان ،مجلس وحدت مسلمین،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں کہاہے کہ کل ببروز جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں سانحہ عاشورا کے بعد بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا ۔اور ملک بھر میں تمام مساجد میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے جبکہ چند ایک شہروں میں

 مشترکہ ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے ایک ملاقات میں مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ اس سانحہ کو گزرے تقریبا ً 10روز ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک تحقیقات سامنے نہیں لائی گئیں جبکہ دوسری طرف پولیس نے 40سے زائد بے گناہ معصوم شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔انہوں نے شیعہ بے گناہ جوانوں کی گرفتاریوں کےی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر بے گناہ شیعہ جوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شرع ہو جائے گا اور حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button