مقبوضہ فلسطین

فلسطینی انتظامیہ کی قانونی صورتحال کا جائزہ ، کانفرنس کا انعقاد

plf52سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں فلسطینی مملکت کی قانونی صورت حال کاجائزہ لینے کے لئے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی قوانین کے ماہرین نے جنیوا میں ایک اجلاس میں صیہونی حکومت کی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں کے مسئلے سمیت فلسطین کی قانونی صورت حال کاجائزہ لیا۔یہ کانفرنس، فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے پندرہ عالمی معاہدوں میں رکنیت کی درخواست کے بعد منعقد ہوئي ہے۔
ساز باز مذاکرات کی ناکامی کے بعد فلسطینی انتظامیہ نے اقوام متحدہ سے وابستہ پندرہ اداروں اور معاہدوں سے ملحق ہونے کی درخواست کی ہے جس میں اکثر درخواستوں پر دو مئی دوہزار چودہ کے بعد عمل درآمد ہوگا۔اس درخواست کا پہلا نتیجہ عالمی برادری میں فلسطین کی قانونی حیثیت کاجائزہ لینے کے لئے جنیوا کانفرنس کا انعقاد ہے جس میں عالمی قوانین کے بیس ماہرین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button