مقبوضہ فلسطین

غزہ کی المناک صورتحال

gazaخبری ذرا‏ئع نے غزہ میں صاف پانی نہ ہونے کے سبب انسانی المیہ رونما ہونے کی خبر دی ہے ۔ قدس نیوز ایجنسی قدسنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی سرزمینوں کے زیر زمین آبی ذخائر کی چوری ميں تیزی آنے کے سبب یہ مسئلہ اس بات کا باعث بناہے کہ فلسطین کے 95 فیصد عوام خاص طور پر غزہ کے عوام صاف پانی سے محروم ہوجائیں ۔ حکومت اسرائيل کے توسط سے فلسطینوں کا پانی چوری کرنا اس بات کا باعث بناہے کہ وہ مجبور ہوکر پینے کا پانی بڑی رقم دیکر پرائیوٹ کمپنیوں سے خریداری کریں ۔ دوسری جانب فلسطینی خواتین نے غزہ کے محاصرے خلاف شہر غزہ ميں اجتماع کیا ہے ۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینکڑوں فلسطینی خواتین نے آج شہر غزہ میں اجتماع کیا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانےکا مطالبہ کیا۔ اسرائيل نے 2007 سے غزہ کے خلاف سخت محاصرہ کررکھا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button