مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کو اقوام متحدہ کا انتباہ

mutheda1اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں کشیدگی اور اشتعال انگیزی سے گریز کرے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں سرزمین میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات سے تمام علاقائی فریقوں کا اعتماد ختم ہوگا۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے فلسطین کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے گریز کریں جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں غاصب صیہونی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آباد کاری کا عمل تیز کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملے کئے ہیں جس سے علاقے میں پیدا ہونے والی ممکنہ کشیدگی پر گہری تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button