مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدی شہید

plf arestصہیونی ریاست کی جیلوں میں طویل عرصہ گزارنے والا ایک فلسطینی قیدی شہید ہوگيا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رہا ہونے والا ایک فلسطینی قیدی، جس نے صہیونی ریاست کی جیلوں میں طویل عرصہ گزارا، قید کے دوران شدید اذیت رسانی کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں شہید ہوگيا ہے۔
ابوذریع نامی ایک فلسطینی ساڑھے چھ سال صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید رہا تھا اورقید کے دوران صہیونی اہلکاروں نے اس کو اتنی اذیت پہنچائي اور اس پر اتنا ظلم کیا کہ وہ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوگيا۔قید کے دوران اس فلسطینی قیدی کی حالت خراب ہونے کے باجود صہیونی جیلوں کے حکام نے اس کے علاج کی طرف کوئي توجہ نہیں کی۔
صہیونی ریاست کی جیلوں میں ہونے والے ظلم و ستم کی وجہ سے اکثر فلسطینی قیدی مختلف اور لاعلاج بیماریوں من جملہ سرطان میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button