مقبوضہ فلسطین

اسرائيلی فوجی کی رہائي فلسطینی مطالبات منظور کۓ جانے سے مشروط

hamas_logoفلسطین کی تحریک حماس نے کہا ہے کہ استقامت کے مطالبات پورے ہونےکی صورت میں ہی اسرائيلی فوجی گلعاد شالیت کو رہا کیا جاۓ گا۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کے گرفتار کۓ جانے والے پٹھووں کے اعترافات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ  اسرائيلی فوجی گلعاد شالیت کی قید کی جگہ کا پتہ لگانے کے سلسلے میں صیہونی حکومت کی کوششوں کی خـبر دی  اور کہا کہ جب تک فلسطینی قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جاۓ گا اس وقت تک صیہونی حکومت کی ہر کوشش ناکام ہی ہوگی۔ خلیل الحیہ نے ایک بار پھر جہادی گروہوں کی جانب سے تیار کردہ فہرست کی بنیاد پر فلسطینی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق سنجیدہ مذاکرات پر حماس کی مکمل آمادگی پر تاکید کی۔ خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ہم نے غزہ کو قابض صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت اور ثابت قدمی کے ایک مضبوط قلعے میں تبدیل کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button