لبنان

لبنان، فوجیوں کے اغوا کا مسئلہ

leb flaqاغواء ہونے والے لبنانی فوجیوں کی رہائی کے لئے ثالثی کے حوالے سے لبنان کے مسلمان علماء کے وفد کی کنارہ کشی کے ساتھ ہی، اغواء ہونے والے لبنانی فوجیوں کی رہائی کے لئے ترکی اور قطر کی خفیہ ایجنسیاں میدان میں آگئي ہیں۔ لبنان کی العہد نیوز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے مسلمان علماء کے وفد نے بیروت میں لبنان کے وزیر اعظم تمّام سلام سے ہونے والے اجلاس کے بعد، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس مسئلہ کے حل کی راہ میں رکاوٹیں زیادہ اور ان کے پاس موجودوسا‏ئل کم ہیں، اعلان کیا ہے کہ لبنان کے مشرقی علاقے عرسال میں رونما ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے دوران اغواء ہونے والے لبنانی فوجیوں کی رہائی کے لئے، ثالثی کے عمل سے کنارہ کشی اختیار کی جارہی ہے۔ عرسال میں داعش نے 14 لبنانی فوجیوں اور 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button