لبنان

کارڈینل بشارہ راعی حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات کے لۓ آمادہ

lebanon christianشیعت نیوز ۔ لبنان کے مارونی عیسائیوں کے رہنما کارڈینل بشارہ راعی نے کہا ہے کہ وہ تکفیری دہشتگردوں کے خطرے سے مقابلے کے لۓ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سے ملاقات کے لۓ آمادہ ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کارڈینل بشارہ راعی نے آج عراق کے شہر اربیل کے لۓ روانہ ہونے سے قبل بیروت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے مارونی عیسائیوں کے ہیڈکوارٹر کی مذاکراتی کمیٹی حزب اللہ کے ساتھ مذاکرات کے لۓ تیار ہے اور وہ خود بھی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ ہر مقام پر ملاقات کرنے کے لۓ آمادہ ہیں۔ انھوں نے تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خطرے سے مقابلے کے لۓ حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی جانب سے دی جانے والی دعوت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے تمام شہریوں کو متحد ہوجانا چاہۓ اور اپنی ذمہ داری نبھانی چاہۓ تاکہ داعش کے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔
کارڈینل بشارہ راعی نے کہا ان کے دورۂ عراق کا مقصد عراق میں موصل اور نینوا شہروں سے بے گھر کۓ جانے والے عیسائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button