لبنان

لبنان میں فوری طور پر صدر کے انتخاب کی تاکید

lebflaqحزب اللہ لبنان اور تحریک امل نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں فوری طور پر صدر کے انتخاب کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ اور تحریک امل کے عہدیداروں نے مشرقی لبنان کے شہر بعلبک میں ایک بیان میں کہا ہےکہ سب کو مل کر حکومت کی مدد کرنی چاہیے تا کہ حکومت بہتر طریقے سے کام کرسکے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ صدر کا انتخاب جلد از جلد عمل میں آنا چاہیے اور حزب اللہ اور امل حکومت کے کسی ادارے کے بند کئے جانے کے حق میں نہیں ہیں اور اسے لبنان کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔ اس بیان میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گيا ہے اور کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔ حزب اللہ اور تحریک امل نے ملت اسلامیہ کو ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس کے موقع پر بھرپور طرح سے مظاہروں میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button