لبنان

شام و لبنان کی سرحد سے دہشتگردوں کا صفایا

hizbulla flaqحزب اللہ لبنان نے شام سے ملنے والے لبنان کے سرحدی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کرنا شروع کردیا۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے شام سے ملنے والے لبنان کے ان سرحدی علاقوں سے، کہ جہاں شام سے فرار کرنے والے دہشتگردوں نے پناہ لینے کی کوشش کی تھی، دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر کاروائیاں شروع کی ہیں۔ ان کاروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ بھی کرنا ہے۔حزب اللہ لبنان کی جانب سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کا یہ اقدام، ایسی حالت میں عمل میں آیا ہے کہ لبنان کی فوج نے بھی شام سے ملنے والے مشرقی سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی کو مستحکم بنانے کیلئے اپنی موثر کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button