لبنان

اسلامی مزاحمت کے کارناموں سے امریکہ کو تشویش لاحق

hizbulla flaqحزب اللہ لبنان کی ، شرعی امور سے متعلق کمیٹی نے کہا ہے کہ شام کی تبدیلیوں کے سلسلے ميں اسلامی مزاحمت کے کارناموں سے امریکہ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ المنار ٹی وی چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان کی شرعی امور کی کمیٹی کے سربراہ "محمد یزبک” نے آج مشرقی لبنان کے شہر ہرمل میں ایک تقریر میں ، شام کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورۂ لبنان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے انتخابات کے نتائج ، ایسے پیغام کے حامل ہیں کہ جن کو درک کرنے کے لئے امریکی فریق نے علاقے کا دورہ کیا ۔ حزب اللہ لبنان کی شرعی امور کی کمیٹی کے سربراہ نے شام میں امریکی منصوبے کے مقابلے میں اسلامی مزاحمت کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب امریکی اہداف کی تکمیل میں مغرب پسند دھڑا چودہ مارچ ناکام ہوگیا تو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حزب اللہ سے شام کے بحران کے حل میں شرکت کی درخواست کی ۔ شیخ یزبک نے کہا کہ اس بحران کی راہ حل صرف سیاسی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button