لبنان

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کے خلاف آل خلیفہ کے اقدام کی مذمت

ahme alqanلبنان کے علمائے دین نے بحرین میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ "سید علی سیستانی” کے نمائندے کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی "قول و عمل” پارٹی کے سربراہ شیخ "احمد القطان” نے بحرین کے "اللؤلؤہ” ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں ، بحرین میں آيت اللہ "سیستانی” کے نمائندے شیخ "حسین النجاتی” کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اس اقدام کو ظالمانہ اور بحرین کے شیعوں کے ساتھ دیرینہ دشمنی کا عکاس قرار دیا۔ شیخ "احمد القطان” نے آل خلفیہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحرین میں قومی آشتی کے لئے مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھے اور بحرین کے علماء کے ساتھ صلاح مشورہ کرے۔ دوسری جانب لبنان میں قدس مسجد کے خطیب شیخ "ماھر حمود” نے بحرین میں آیت اللہ "سیستانی” کے نمائندے شیخ "حسین النجاتی” کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے حالیہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیخ "حسین النجاتی” کو ملک سے نکل جانے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button