لبنان

لبنان کی خارجہ پالیسی کے اصول پر سلیمان کی تاکید

leb flaqلبنان کے صدر میشل سلیمان نے آزادی، جمہوریت اور پڑوسی ملکوں کے بحران میں مداخلت نہ کرنے پر مشتمل بیروت کی پالیسی کے اصول پر تاکید کی۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے شمالی لبنان میں واقع شہر جبیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بعبدا کا بیان بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے کہ جس پر کویت اجلاس میں تاکید بھی کی گئی۔لبنان کی قومی مذاکرات کونسل نے جون سنہ دو ہزار بارہ میں بعبدا کے ایوان صدارت میں ایک اجلاس تشکیل دیا تھا جس کے بعد جاری کئے جانے والے بیان کو بعبدا بیان سے موسوم کیا گيا تھا۔دوسری جانب لبنان میں سمیر جعجع کی پارٹی نے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے بغیر قومی مذاکرات کا کوئی مفہوم ہی نہیں بنتا۔ سمیر جعجع نے الجدید ٹیلیویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مذاکرات میں حزب اللہ کی عدم شرکت کی صورت میں ان کی پارٹی بھی مذاکرات میں حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ میشل سلیمان نے حال ہی میں لبنان کی مزاحت کے خلاف اور سعودی مفادات کی حمایت میں ایک ایسا متنازعہ بیان دیا ہے کہ جس پر حزب اللہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button