لبنان

ایران اور مغرب کے درمیان معاہدہ علاقائی قوموں کی اہم کامیابی ہے :حزب اللہ

hizbulla mujahedinحزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے کو ایران اور علاقائي قوموں کے لئے بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں اس معاہدے کو دیگر ممالک اور قوموں کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنیوا معاہدہ ایران اور گروپ 1+5 اور علاقائی قوموں کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

حزب اللہ نے اس معاہدے کی کامیابی پر رہبر معظم انقلاب اسلامی ، ایران کے صدر حسن روحانی اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button