لبنان

لبنان کے ٹکڑے کرنے کی سازش

sazishحزب اللہ لبنان میں دینی کونسل کے سربراہ نے صہیونی حکومت کے مفادات کے دائرے میں علاقے کے ملکوں کے حصے بخرے کرنے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ” شیخ محمد یزبک ” نے آج لبنان کے مشرق میں منعقدہ ایک تقریب میں علاقے میں تفرقہ پھیلانے کے لئے دشمنوں کے اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا زیادہ تر تعلق صہیونی حکومت کے مفادات و اس کی سیکورٹی سے ہے۔ ” شیخ محمد یزبک ” نے شام کے بحران کے حوالے سے کہا کہ شام کے بحران کی تنہا راہ شامی گروہوں کے درمیان باہمی گفتگو ہے اور تشدد و جارحیت کے ذریعے شام کے بحران کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button